Friday, April 19, 2024

دریائے چناب کے کٹاو سے چنیوٹ کے 7 دیہات زیر آب گئے

دریائے چناب کے کٹاو سے چنیوٹ کے 7 دیہات زیر آب گئے
July 12, 2015
چنیوٹ(92نیوز)دریائے چناب میں کٹاو سے چنیوٹ کے7 دیہات زیر آب آگئے ، ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ ،16 نشیبی بستیاں خالی کرنیکا حکم۔ تفصیلات کے مطابق  دریائے چناب میں چنیوٹ سے گزرنے والے تقریباً 1 لاکھ کیوسک پانی کے ریلے کے کٹاؤ لاہور اورسرگودھا روڈ کے درمیان واقع7کے قریب گائوں زیر آب آگئے ہیں ۔ جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے چنیوٹ میں 3 فلڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو عید کے دنوں میں بھی کام کرینگے جبکہ ابتدائی طور پر 16 نشیبی بستیوں کو فوری طور پر خالی کرالیاگیاہے ۔ چنیوٹ کےجو علاقے زیر آب آئے ہیں ان میں موضع دھسری ، ٹھٹھہ محمود ، ٹھٹھہ نصیر ، ٹھٹھی نوتے دا، بابو رائے ، لکھو شاہ دی کھوئی اور موضع قاضیاں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ جھنگ روڈ پر جامعہ آباد کے قریب کوٹ سانبھل کے قریب بھی دریا کے کٹاو کی صورت میں 24 کے قریب قریبی گاؤں زیر آب آنیکا خدشہ ہے۔