Wednesday, April 24, 2024

دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب !!! جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے

دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب !!! جھنگ کے درجنوں دیہات زیر آب آگئے
July 15, 2015
فیصل آباد (92نیوز) سیلاب ہر سال آتا ہے اور تباہی مچاتے ہوئے چلا جاتا ہے۔ ابھی جھنگ میں 2014ءکے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نقصانات بھی پورے نہ ہو سکے تھے کہ سیلابی پانی نے ایک بار پھر سے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی ہوئی فصلیں سیلابی پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے جبکہ دریاو¿ں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی کی سطح بھی بلند ہے۔ اس وقت ہیڈ تریموں ورکس پر ایک لاکھ29ہزار688 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ آنیوالے 5 سے 6گھنٹوں کے دوران 5سے 10ہزار کیوسک پانی کا مزید اضافہ بھی ہوگا۔ انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج سے مدد لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور اٹھارہ ہزاری بند پر کھدائی کر کے شگاف ڈالنے کیلئے بارود بھرنے کے بعد علاقہ کو مکمل طور پر سیل بند کر دیا گیا ہے۔