Sunday, September 8, 2024

دریائے چناب عبور کرتے 3خواتین ڈوب کر جاں بحق !!! تربیلا ڈیم بھر گیا، دریائے سندھ میں دریا خان کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے چناب عبور کرتے 3خواتین ڈوب کر جاں بحق !!! تربیلا ڈیم بھر گیا، دریائے سندھ میں دریا خان کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
August 5, 2015
لاہور (92نیوز) چنیوٹ میں دریائے چناب عبور کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ 3خواتین ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہیں۔ مرنے والوں میں ماں، بیٹی اور بھانجی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے سلسلے میں دریاﺅں میں سیلابی صورتحال ہے۔ تربیلا ڈیم تقریباً بھر چکا ہے۔ تربیلا ڈیم انتہائی سطح پر پہنچنے میں پانی ایک فٹ رہ گیا۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاو¿ میں اضافہ ہونے لگا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہوگئی ہے جبکہ پانی کا اخراج تین لاکھ45ہزار 800 کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب کا اور پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ 2ہزارنوسو کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 538 کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کا بہاو¿ 5 لاکھ 97 ہزار 730 کیوسک ہے۔ تریموں بیراج میں پانی کا بہاو¿ ایک لاکھ 31 ہزار کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے۔ گدو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاو¿ 7 لاکھ 22 ہزار 400 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 7 لاکھ 9 ہزار 316 کیوسک ہے۔ تین لاکھ 59 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہورہا ہے۔