Saturday, April 27, 2024

دریائے سندھ،کابل اور چناب میں سیلاب کی موجودہ صورتحال

دریائے سندھ،کابل اور چناب میں سیلاب کی موجودہ صورتحال
July 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں مجموعی طور پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےجبکہ دریائے کابل اور چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،بارشوں  کے سلسلے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دریاے سندھ میں مجموعی طور پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے تربیلا ڈیم میں پانی کی  آمد 3 لاکھ 49 ہزار کیوسک ہے ڈیم سے 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 1 ہزار کیوسک ہے،دریاے کابل میں سیلابی ریلے نے تربیلا سے نکلنے والے پانی کے ساتھ مل کر چشمہ بیرا ج میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی ہے انتظامیہ نے بیراج کے دروازے کھول دیے ہیں جس سے4 لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ نشیبی علاقوں کی طرف بڑ ھ رہا ہے،تونسہ بیراج پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے،،بیراج میں 4 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی بہنے کے باعث لیہ مظفر گڑھ اور دیگر ملحقہ علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ دریائے  جہلم میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 71 ہزار کیوسک ہے ڈیم سے 60 ہزار کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے  جس سے نشیبی علاقوں میں ہیڈ رسول کے مقام پر پانی کا دباؤ بڑ ھ چکا ہے۔