Thursday, April 25, 2024

دریائے سندھ کی بپھری موجیں مظفر گڑھ میں بند توڑ کر کئی بستیوں کو بہا لے گئیں !!! گڈو بیراج میں بھی سیلابی ریلا داخل

دریائے سندھ کی بپھری موجیں مظفر گڑھ میں بند توڑ کر کئی بستیوں کو بہا لے گئیں !!! گڈو بیراج میں بھی سیلابی ریلا داخل
July 23, 2015
کراچی (92نیوز) دریائے سندھ کی موجیں بے رحم ،مظفر گڑھ میں بند ٹوٹنے سے کئی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا۔ سیلاب میں پھنسے دو سو افراد محفوظ مقامات پر منتقل، گھوٹکی کے مزید پانچ دیہات زیر آب، 75بستیوں کا زمینی رابطہ منقطع، جیکب آباد کے قریب کوٹری کینال میں شگاف پڑ گیا، گڈو بیراج میں بھی سیلابی ریلا داخل۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے آنے والا سیلابی ریلا گڈو بیراج میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب چل رہا ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے سے گڈو، کشمور سمیت پورے ضلع کے کچے کے علاقے دریائے کے کنارے آباد دیہات زیرآب ہونے کا خد شہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس وقت گڈو بیراج میں پانی کی آمد3 لاکھ96 ہزار 141 کیوسک اور اخراج3 لاکھ 69 ہزار 982 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کاکہناہے کہ گڈو بیراج میں پانی کا بہاو درمیانے درجے کاہے۔ 24گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 43ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ مزید24گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں2سے 3لاکھ کیوسک پانی کی آمد کا امکان ہے۔ دوسری جانب مظفرگڑھ میں بند ٹوٹنے سے کئی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا جس پر سیلاب میں پھنسے 200 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ گھوٹکی میں مزید پانچ دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ 75 بستیوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔