Friday, April 26, 2024

دریائے سندھ پر ڈیم ضرور بننے چاہئیں اور بنیں گے ،چیف جسٹس پاکستان

دریائے سندھ پر ڈیم ضرور بننے چاہئیں اور بنیں گے ،چیف جسٹس پاکستان
November 26, 2018
لندن (92نیوز) چیف  جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ دریائےسندھ پرڈیم ضروربننےچاہئیں اوربنیں گے۔ لندن میں پاک یو کے چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں  چیف جسٹس  ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کی پرواہ نہیں ، ہم نے ڈیم نہ بناکر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیم کی تعمیر صرف پاکستان نہیں ،انسانیت کی تحریک بن گئی ہے ۔کراچی میں مافیا کی وجہ سے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا۔منشا بم سے ایک دن سے تارکین وطن کی زمین سے چھڑایا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے  لندن  میں  پاکستان چیمبر آف کامرس کے فنڈ ریزنگ ڈنر  سے خطاب  کرتے ہوئے  پری پیڈ کارڈز پر دوبارہ ٹیکس عائد  کرنے کیلئے قوم سے رائے مانگ لی ۔ چیف جسٹس نے عزم کیا کہ وہ فنڈز میں جمع ہونے والی رقم میں خیانت نہیں کرنے دیں گے۔قوم کی امانت کسی ایماندار شخص کے حوالے کرکے جائیں گے ۔ ڈیم فنڈنگ کی اس تقریب میں پاکستانیوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہےجنہوں نے  چونتیس کروڑ روپے اس کار خیر میں جمع کرائے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ  قانون کے مطابق جو مدت ملازمت ہے  تب تک ہی کام کروں گا، ،سابق  صدر مشرف کو کئی بار بلایا ،وہ نہیں آئے  تو کیسے کارروائی کریں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ  قانون کے مطابق جو مدت ملازمت ہے  تب تک ہی کام کروں گا، ،سابق  صدر مشرف کو کئی بار بلایا ،وہ نہیں آئے  تو کیسے کارروائی کریں۔