Friday, April 19, 2024

دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری

دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری
July 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)این ڈی ایم اے نے دریائے سندھ میں گدو اور سکھر کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کےمطابق این ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 26 جولائی کے دوران گدو کے مقام پر 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ کیوسک جبکہ سکھر کے مقام پر 25 سے 27 جولائی کے دوران 5 لاکھ سے 5 لاکھ چالیس ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو محتاط اور تیار رہنے کی ہدایت کر دی، این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، سرکاری اور نجی املاک کو نقصانات سے بچانے کے لیے بھی کوششیں کی جائیں۔