Thursday, April 25, 2024

دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ 78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا

دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3لاکھ 78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا
July 10, 2015
بشام(92نیوز)دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاو 3 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہاو 3 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہو گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد تین لاکھ تین ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم سے ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک پانی خارج ہو رہا ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب پانی کا بہاؤ تراسی ہزار کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ منگلا کے مقام پر پانی کا بہاو 76 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہو گئی ہے۔ تربیلا ڈیم بھرنے میں پانی کی سطح 45 فٹ  جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے کی گنجائیش 13 فٹ رہ گئی ہے۔ بارشوں کے باوجود سکردو کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے کم نہیں ہوسکاہے۔