Tuesday, April 23, 2024

دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، تمام اضلاع میں چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پشین گوئی

دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، تمام اضلاع میں چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پشین گوئی
July 19, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ خیبرپختونخوا کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے تمام اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے بائیس جولائی تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہے اور ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ اڑسٹھ ہزار ایک سو ساٹھ کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ سات ہزار تین سو کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں اٹک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ چار لاکھ انچاس ہزار سات سو کیوسک ہے۔ یائے آدیزئی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ اکیاون ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے پنجکوڑہ میإں دیر کے مقام پر پانی کا بہاؤ انیس ہزار ایک سو پچاس کیوسک ہے۔ دریائے سوات پر خوازہ خیلہ اور چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ابھی کسی بڑے سیلاب کا خدشہ نہیں۔ شدید بارشوں کے بعد صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔