Friday, April 26, 2024

دریائے سندھ ،جہلم اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ ،جہلم اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب
August 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)دریائے سندھ ،جہلم اورکابل میں اونچے درجے کا سیلاب بیراجوں میں پانی کے دبائو میں اضافہ ہو گیا ،سکردو میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے پر گلیشیئر سے برف پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلیشیئرز پر برف پگھلنے کا عمل تیز ہو چکا ہے دریائے سندھ میں بشام کے مقام پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 28 ہزار کیوسک ہو گیا ہے ،،،تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 79 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک ہے ۔چشمہ بیراج میں پانی کا دبائو مسلسل بڑھنے لگا ہے،بیراج میں گرنے والے ندی نالوں اور چھوڑے دریائوں میں طغیانی کے باعث چشمہ بیراج میں فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ تونسہ بیراج پر پانی کے بہاؤمیں کمی آنے لگی ہے تونسہ بیراج میں پانی کا بہاؤ4 لاکھ 77 ہزار کیوسک ہے،تونسہ ،تریموں اور پنجند سے سیلابی ریلے گدو بیراج میں داخل ہو گئے ہیں۔ گدو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے بیراج میں پانی کا بہاؤ 7 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہو گیا ہے سکھر بیراج میں پانی کی آمد 6 لاکھ 42 ہزار کیوسک ہے  2 لاکھ 28 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے  منگلا اور تربیلا ڈیم بھرنے میں پانی کی سطح چار فٹ رہ گئی ہے  دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 59 ہزار کیوسک ہے  دریائے کابل انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے نوشہرہ کے مقام پر پانی کا  بہائو ایک لاکھ 61  ہزار کیوسک ہے دریائے چنا ب میں نچلے درجے کا سیلا   ہے،مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 99 ہزار کیوسک ہے ۔