Friday, April 26, 2024

دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں ، اوکاڑہ کے متعدد دیہات ڈوب گئے

دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں ، اوکاڑہ کے متعدد دیہات ڈوب گئے
August 23, 2019
 اوکاڑہ (92 نیوز) دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ قصور اور اوکاڑہ کے متعدد دیہات ڈوب گئے۔ اوکاڑہ کے علاقے اٹاری کے مقام پر 60 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلا گزر رہا ہے۔ پاک فوج سمیت دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ قصور کے علاقے سے سیلابی ریلا گزر جانے کے بعد پانی کی سطح میں ٹھہراؤ آگیا۔ بھکی ونڈ اور دھوپ سڑی سمیت پانچ دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر 52 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ گھوٹکی میں کچے کے بعد پکے کا علاقہ بھی  ڈوب گیا۔ میراپور، باول سودو سندرانی، خدابخش سندرانی اور بنوں سندرانی زیرآب آگئے۔ گھریلو سامان پانی میں بہہ گیا جبکہ علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ راجن پور کے علاقے جام پور، کوٹ مٹھن، روجھان میں سیلابی ریلے نے تباہ مچا دی۔ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نومولود کی لاش مل گئی۔ سیلابی ریلے سے سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلیے امدادی ادارے سرگرم ہیں۔