Sunday, September 8, 2024

دریائے راوی میں پانچ بچے ڈوب گئے ،دوبچوں کوزندہ بچا لیا گیا

دریائے راوی میں پانچ بچے ڈوب گئے ،دوبچوں کوزندہ بچا لیا گیا
August 8, 2015
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت  میں چوہنگ کےعلاقےمیں دریائےراوی میں پانچ بچےڈوب گئے،دو کوزندہ جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی،دوکی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کےعلاقےمیں دریاراوی میں نہاتےہوئے پانچ بچے ڈوب گئے جن میں سے دو کوفوری طورپرنکال لیاگیا،تاہم تین بچےنہ مل سکے۔ بچوں کی تلاش کےلیےریسکیوآپریشن شروع کیاگیاجس میں کافی تگ و دو کےبعد  ساجدنامی بچےکی لاش نکال دی گئی جبکہ جمشید اورحبیل نامی بچوں کی تلاش جاری ہے ۔