Wednesday, May 8, 2024

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
August 26, 2020
 منگلا (92 نیوز) دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈیم بھرنے پر ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا۔ دریائے جہلم کے کنارے آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا۔ نالہ ڈیک میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جس میں ایک شخص بہہ گیا۔ گڈو بیراج پر پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک تک پہنچ گئی۔ نوابشاہ میں دولت پور کے قریب نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ ادھر دریائے جہلم اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ کمیشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت  کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ کمیشنرز صورتحال کو مسلسل مانیٹر کریں تاکہ جہاں ضرورت ہو امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ متعلقہ اداروں کو  تمام صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔ مزید برآں دریائے جہلم اور چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ دونوں دریاؤں کے کنارے بسنے والے درجنوں دیہات کے مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن عالم کے مطابق دریائے جہلم میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 2 دن میں ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا 48 گزرنے کا امکان ہے۔ اٹھارہ ہزاری کے نشیبی علاقوں میں اعلانات کروا دئیے گئے ہیں۔