Wednesday, April 24, 2024

دریائے جہلم میں طغیانی، نچلے درجے کے سیلاب سے 25 سے زائد گاﺅں زیرآب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

دریائے جہلم میں طغیانی، نچلے درجے کے سیلاب سے 25 سے زائد گاﺅں زیرآب، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں
May 20, 2015
جھنگ (92نیوز) جھنگ میں دریائے جہلم نے تباہی مچادی، نچلے درجہ کے سیلاب سے پچیس سے زائد گاو¿ں زیرآب آگئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں برباد ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت دریائے جہلم میں ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا ریلہ جھنگ سے گزررہا ہے جس کی وجہ سے موضع سلیانہ، ساجھر کلاسن، نکہ بلوچاں، پیر کوٹ سدھانہ سمیت دیگر دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اچانک سیلاب آ نے سے لوگوں کا گھریلو سامان اور لاکھوں روپے مالیت کی گندم سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انہیں سیلاب سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے کوئی اطلاع نہیں دی۔ دوسری طرف ڈی سی او جھنگ کا کہنا ہے کہ یہ سیلاب اچانک آیا ہے اور اس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بھی علم نہیں تھا تاہم متاثرین کےلئے امدادی کارروائیاں جلد شروع کر دی جائیں گی۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیلاب میں ان کے جو گھر گرے تھے وہ ابھی تک تعمیر نہیں کرپائے، حکومت جلد حفاظتی انتظامات کرے تا کہ مزید مالی نقصان سے بچا جاسکے۔