Thursday, April 18, 2024

دریائے جہلم اور چناب میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات متاثر

دریائے جہلم اور چناب میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات متاثر
October 12, 2020

لاہور ( 92 نیوز) دریائے جہلم اور چناب میں جھنگ کے مقام پر آنے والے سیلاب سے متاثرہ سیکڑوں دیہات میں جہاں مکانات کوجزوی نقصان پہنچا وہیں چاول،سبز چارہ اور کماد کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود متاثرہ علاقوں کے مکین تاحال امداد کے منتظر ہیں۔

دریائے جہلم اور چناب میں ایک ماہ قبل آنے والے سیلاب سے جھنگ کے 188دیہات متاثر ہوئے،سیلابی ریلے نے جہاں مکانات کو جزوی نقصان پہنچایا وہیں وسیع پیمانے پر کاشت مختلف فصلیں بھی شدید متاثر ہوئی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سروے تو کیا گیا لیکن متاثرین کو حکومتی امداد نہ مل سکی ۔

ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ علاقوں کے ریلیف پیکج کے لیے سروے مکمل کرلیا گیا ہے جلد ہی رپورٹ حکومت پنجاب کو بھیج دی جائے گی ۔ محکمہ زراعت کے مطابق جھنگ میں مجموعی طور ایک لاکھ 27سوایکڑ رقبہ پر سیلابی پانی داخل ہوا جس میں چودہ ہزار چھ سو ایکڑ رقبے پر کماد،چاول اور سبز چارہ کی کاشت فصلیں متاثر ہوئیں۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کی نوآبادکاری کے لیے مالی امداد کے صرف دعوے نہیں بلکہ ہنگامی بنیادوں پرحقیقی اقدامات کی ضرورت ہے۔