Thursday, April 25, 2024

دریا اور ندی نالے ابھر آئے !!! نالہ بئیں میں6افراد کے ڈوبنے کی اطلاع، ملتان کے245دیہات خالی کرانے کی تیاری

دریا اور ندی نالے ابھر آئے !!! نالہ بئیں میں6افراد کے ڈوبنے کی اطلاع، ملتان کے245دیہات خالی کرانے کی تیاری
July 11, 2015
نارووال / پشاور / ملتان (92نیوز) ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں سے دریاوں اور ندی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ نارووال کے نالہ بئیں نے تباہی مچا دی ہے جس میں چھ افراد کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب ملتان کے 245 دیہات خالی کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پشاور میں بھی پانی روکنے والے گھروں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔