Tuesday, April 23, 2024

درہ آدم خیل سے اغو اکئے گئے 14 کان کن بازیاب کرا لے گئے

درہ آدم خیل سے اغو اکئے گئے 14 کان کن بازیاب کرا لے گئے
January 7, 2019
پشاور ( 92 نیوز) دره آدم خيل سے اغوا کیے گئے 14 کان کنوں کو بازیاب کر لیا گیا، کان کنوں کو گزشتہ رات زرغون خیل کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اغوا کار مغویوں کو پہاڑی علاقے ڈونگے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، مغویوں کو رکھے گئے مقام سے دستی بم، پستول اور ماسک بھی برآمد ہوئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کان کنوں کے اغواء کی اطلاع ملتے ہی اطراف کے پہاڑوں کو سیل کر لیا تھا، ،اغواء ہونے والے کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔