Monday, September 16, 2024

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے: وزیراعظم

درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے: وزیراعظم
February 16, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے درگاہ لعل شہباز قلندرؒ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کسی بھی شہری پر حملہ سب پر حملے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم نے کہا حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔