Sunday, May 12, 2024

درگاہ حضرت غوث اعظم کے سجادہ نشین نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں اسٹوڈنٹس ٹیچر سینٹر کا افتتاح کر دیا

درگاہ حضرت غوث اعظم کے سجادہ نشین نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں اسٹوڈنٹس ٹیچر سینٹر کا افتتاح کر دیا
September 26, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) بغداد شریف میں درگاہ حضرت غوث اعظم کے سجادہ نشین نقیب الاشراف سید خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں اسٹوڈنٹس ٹیچرسینٹر کا افتتاح کر دیا۔ دی یونیورٹی آف فیصل آباد سرگودھا روڈ کیمپس میں اسٹوڈنٹس ٹیچرز سینٹر کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ بغداد شریف میں حضرت غوث اعظم کی درگاہ کے سجادہ نشین نقیب الاشراف سید خالد عبدالقادرالمنصور الجیلانی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے سینٹر کا افتتاح کیا۔  درگاہ حضرت غوث اعظم ، سجادہ نشین ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، اسٹوڈنٹس ٹیچر سینٹر ، افتتاح اس موقع پر ایک سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سجادہ نشین نقیب الاشراف سید خالد عبدالقادرالمنصور الجیلانی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے طالبات کو والدین سے شفقت اور محبت سے پیش آنے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دین امن اور پیار کا پیغام دیتا ہے۔ سجادہ نشین درگاہ بغداد شریف نے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مسلم امہ کی خاموشی پر گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔  درگاہ حضرت غوث اعظم ، سجادہ نشین ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، اسٹوڈنٹس ٹیچر سینٹر ، افتتاح تقریب میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین محمد حیدر امین، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید، یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پروریکٹر پروفیسر محمد سعید، ایڈیشنل رجسٹراد مس زاہدہ مقبول اور انتظامیہ کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نقیب الاشراف سید خالد عبدالقادرالمنصور الجیلانی نے شعبہ فیزیکل تھیراپی، فارمیسی، نرسنگ، نیوٹریشن، مینجمنٹ سائنسز اور دیگر شعبہ جات کی 27 ہونہار طالبات میں سکالرشپ اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔  درگاہ حضرت غوث اعظم ، سجادہ نشین ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، اسٹوڈنٹس ٹیچر سینٹر ، افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین نے سجادہ نشین درگاہ بغداد شریف کا یونیورسٹی آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں طالبات نے منقبت اور نبی مہرباںﷺ کی شان اقدس میں سلام بھی پیش کیا۔ بہترین منقبت پر سجادہ نشین درگاہ بغداد شریف نقیب الاشراف سید خالد عبدالقادرالمنصور الجیلانی نے طالبات کو انعام سے بھی نوازا۔