Thursday, May 2, 2024

درگارہ حضرت نظام الدین  اولیا کے لاپتہ گدی  نشینوں کے جہاز کی ٹکٹوں کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی

درگارہ حضرت نظام الدین  اولیا کے لاپتہ گدی  نشینوں کے جہاز کی ٹکٹوں کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کرلی
March 17, 2017
لاہور(92نیوز)درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے لاپتہ گدی نشینوں کے جہاز کی ٹکٹوں کی کاپی92 نیوز نے حاصل کرلیں ،،آصف نظامی اور ناظم نظامی بدھ سے لاپتہ ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں کراچی سے اغوا کیا گیا جبکہ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں لاہور سے لاپتہ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  بھار ت سے آئی ہوئی معزز روحانی شخصیات  کے لاپتہ  ہونے  کا معاملہ حل نہ ہو سکا جبکہ کراچی  پولیس نے تو صاف ہاتھ کھڑے کردئیے ہیں۔ درگاہ خواجہ نظام الدین اولیا کے گدی نشین آصف علی نظامی اور  ناظم علی  نظامی  دورہ پاکستان پرلاہورتشریف لائے اوربدھ کےروز لاپتہ ہوگئے۔ نائنٹی ٹونیوزنےگدی نشین آصف علی نظامی اور  ناظم علی  نظامی کے ہوائی جہاز کی ٹکٹیں  حاصل کر لی ہیں جن کے مطابق دونوں نے  پندرہ مارچ بروز بدھ کو نجی  ایئر لائنز کی پرواز این ایل ایک سو انچاس سے سفر کیا ،لاہور ایئر پورٹ سے بورڈنگ کارڈز بنوائے  اور اسی  شام چھ بجے کراچی پہنچے اور امکان ہےانہیں کراچی  سے اغوا کیا  گیا ہے تاہم  آئی  جی سندھ  اے ڈی خواجہ نے معاملے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دربارحضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین کی گمشدگی کے متعلق باقاعدہ رپورٹ نہیں کرائی گئی، اسپیشل برانچ کے پاس ان کا کوئی ریکارڈ نہیں انہیں، گمشدگی کا میڈیا سے پتہ چلا۔  سندھ پولیس  کے مطابق  آصف علی نظامی اور ناظم علی  نظامی  کراچی میں نہیں  جبکہ دفتر خارجہ حکام کے  مطابق دونوں لاہور سے لاپتہ ہوئے ہیں۔