Wednesday, April 24, 2024

درپیش چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں ، آرمی چیف

درپیش چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں ، آرمی چیف
June 25, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا درپیش چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے قومی سلامتی اور وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں دیرپا امن، مجموعی سلامتی کی صورتحال پر خیالات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں داخلی اور خارجی چیلنجز پر تفصیلی احاطہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا درپیش چیلنجز جامع قومی ردعمل کے متقاضی ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ملک میں دیرپا اقتصادی اور سماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا ملک میں دیرپا محفوظ ماحول کیلئے پاک فوج ہر ممکن کاوشیں جاری رکھے گی۔ پاک آرمی ملکی دفاع، سلامتی کیلئے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتی رہے گی۔ یونیورسٹی آمد پر صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔