Wednesday, May 22, 2024

درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
October 23, 2019
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کو پابندیوں میں جکرے 80 روز ہو گئے ، درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران  مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، شہدا میں حریت کمانڈر عبدالحمید بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں زندگی محصور ، مساجد پر پہرے ہیں ۔ دنیا کی سب سے بڑی جیل میں موت کا رقص جاری ہے ، جنت نظیر وادی کشمیر خون کا دریا بن گئی ہے ۔ درندہ صفت بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کو گذشتہ شام سے گھیرے میں لے رکھا ہے ،  گھر گھر تلاشی کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جن میں شہید حریت کمانڈر ذاکر موسیٰ کے جانشین عبدالحمید للہری بھی شامل ہیں۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے، وادی میں انٹرنیٹ بھی بند ہے جبکہ موبائل سروس انتہائی محدود پیمانے پر چل رہی ہے۔