Friday, March 29, 2024

درندہ صفت بھارتی فوج کی ضلع اننت ناگ میں فائرنگ ، 6 کشمیری شہید

درندہ صفت بھارتی فوج کی ضلع اننت ناگ میں فائرنگ ، 6 کشمیری شہید
November 23, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند قابض بھارتی فورسز کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ سفارک اور درندہ صفت بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم بڑھنے لگے۔ درندہ صفت  فورسز نے معصوم نہتے کشمیریوں پر انکی ہی سرزمین تنگ کر دی۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کو محاصرےمیں لے کر آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ کے علاقے دشنی پورہ میں  بھارتی فورسز کی جانب سےعلی الصبح  آپریشن  کیا گیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما حفیظ اللہ کی شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی گئی ۔ اس کے علاوہ حریت قیادت کی جانب سے آج جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج ریلی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق حفیظ اللہ کوچند روز قبل ان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔