Wednesday, April 24, 2024

درد کش ادویات کا استعمال حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جائزہ رپورٹ

درد کش ادویات کا استعمال حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جائزہ رپورٹ
May 31, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ایڈنبرا یونیورسٹی کی جانب سے کیے جانے والے ایک تازہ جائزے کے مطابق حاملہ خواتین کی جانب سے باقاعدگی سے اور طویل عرصے تک درد ختم کرنے والی ادویات کا استعمال ہونے والے بچے کےلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر حاملہ خواتین زیادہ لمبے عرصے تک پین کِلر ادویات کا استعمال کریں تو ان کے ہاں جنم لینے والے بیٹوں کے ہاں ٹیسٹوسٹیرون کی مقدار خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ ایسے بیٹوں کو بعدازاں اپنی زندگی میں افزائش نسل کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ٹیسٹوسٹیرون وہ ہارمون ہے جو ایک مرد کی صحت کےلئے زندگی بھر بے انتہا اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ رپورٹ میں حاملہ خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درد ختم کرنے والی ادویات کی کم سے کم خوراک مختصر سے مختصر مدت تک کےلئے ہی استعمال کریں۔