Wednesday, May 8, 2024

درد بھری آواز کی مالک بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے

درد بھری آواز کی مالک بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے
November 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) درد بھری آواز اور منفرد انداز کی مالک بلبل صحرا ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔ ریشماں نے جو بھی گایا امر ہو گیا۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ 1947ء میں بھارتی راجھستان کے خانہ بدوش گھرانے میں جنم لینے والی ریشماں ایک دن سروں کی بے تاج ملکہ بنے گی۔ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر جب اس منفرد آواز کی گائکہ کو دریافت کیا گیا تو اُن کی عمر محض 12 برس تھی۔ 60ء کی دہائی میں ہی ریشماں کی آواز پاکستان سے نکل کر سرحد پار بھی جا پہنچی جہاں انہوں نے فلم” بوبی“کے لیے گانا اکھیاں نو رہن دے گایا اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ بھارتی فلم ہیرو کے لیے گائے گانے لمبی جدائی نے تو مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ حکومتِ پاکستان نے ریشماں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا۔ 1980ء میں ریشماں کو گلے کا سرطان لاحق ہو گیا جو بالآخر 3 نومبر 2013ء کا لاہور میں صحرا کی اس آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش کر گیا۔