Sunday, September 8, 2024

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بجلی کی طلب میں کمی ہو گی ، سی ای او کے الیکٹرک

درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بجلی کی طلب میں کمی ہو گی ، سی ای او کے الیکٹرک
July 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سی ای او کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا انوکھا فارمولا بتا دیا۔ کہتے ہیں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بجلی کی طلب میں کمی ہو گی۔ شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ کے اعلانات بھی رائیگا گئے ۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللہ علوی نے شہر میں بجلی کی اٹھ گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معذرت کرلی اور کہا  10 سے 12 دن میں  صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ مونس علوی نے بجلی کے شارٹ فال کا بھی اعتراف کیا اور کراچی میں بجلی بحران کا ملبہ ایک بار پھر وفاقی حکومت پر گرا دیا۔ بتایا کہ 2016 سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کے الیکٹرک 700 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانا چاہتی ہے لیکن وفاقی حکومت نے منظوری نہیں دی۔ مونس علوی نے کہا اوور بلنگ کے حوالے سے تذذب زیادہ ہے۔ کووڈ کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہیں کر پائے تھے۔ ٹیرف بڑھانے کے سوال پر بتایا کہ  بجلی کی قیمت کو از خود نہیں بڑھا سکتے ۔ سی ای او کے الیکٹرک کی طرف سے تانبے کے  تار فروخت کرنے کی بھی  تردید کی  کہا اس وقت زیر استعمال ایلمونیم کی تاریں قابل استعمال اور ان کے نتائف اچھے ہیں۔ ان کا رزلٹ بہت اچھا ہے۔ مونس علوی  نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو کے الیکٹرک کو 237 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کو 160 ارب دیگر اداروں کو ادا کرنے ہیں۔