Tuesday, April 23, 2024

درآمدی گیس سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ٹھپ

درآمدی گیس سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ٹھپ
January 22, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت بجلی پیدا کرنے میں پھر فلاپ ہو گئی ۔ ایل این جی بھی ہاتھ کرگئی اور درآمدی گیس سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ ٹھپ ہو گیا ۔ پاور پلانٹس بند ہو گئے ۔ دسمبر میں صرف 39 کروڑ یونٹ بجلی ہی پیدا ہو سکی ۔ مجبوراً فرنس آئل کا سہارا لیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے فرنس آئل کی جگہ ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ بھی محض دعویٰ ہی رہا۔

92نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق درآمدی گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس بند پڑے ہیں ۔ ایک ماہ میں صرف 5 فیصد ہی بجلی پیدا کی جاسکی ۔ دسمبر کا مہینہ دیکھیں تو ایل این جی سے 39کروڑ یونٹ ہی بجلی پیدا ہوئی۔

مقامی گیس کی قلت اور درآمدی گیس کی عدم سپلائی نے حکومت کو چکرا کر رکھ دیا ۔ مجبوراً پھر پرانی ڈگر پر ہی چلنا پڑا اور سہارا لیاگیا فرنس آئل کیا لیکن یہ تجربہ بہت مہنگارہا۔

دستاویزات بتاتی ہیں کہ فرنس آئل سے 2ارب 25کروڑ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ۔ اب جب بجلی مہنگی پیدا ہوگی تو ساری کسر غریب صارفین سے ہی نکالی جائیگی۔