Friday, April 26, 2024

درآمدی اشیا پر قیمت کا اسٹیکر اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری

درآمدی اشیا پر قیمت کا اسٹیکر اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری
July 20, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) درآمدی اشیا پر قیمت کا اسٹیکر اور سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ فروٹ اور ویجیٹیبل جوس پر سیلز ٹیکس اور اسٹیکر کا اطلاق ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئس کریم، سگریٹ، بیوٹی سوپ اور کلینک سوپ پر اسٹیکر، ٹیکس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈٹرجنٹس( پاوڈر)، شمیپو، ٹوتھ پیسٹ،  شوینگ جل، پروفیومز  اور چائے پر بھی اسٹیکر، ٹیکس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں 20 اقسام کے کھادیں، سیمنٹ اور منرل واٹر بھی شامل ہے۔