Tuesday, April 16, 2024

درآمد کئے جانیوالے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ

درآمد کئے جانیوالے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ
March 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں درآمد  کئے جانے والے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا ،  ایف بی آر نے 16اکتوبر کے ایس آر او میں ترمیم کر دی ۔ پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے  ہو گئے ، درآمد  کیے جانے والے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایس آر او میں ترمیم کے بعد اب  69867 اب روپے  سے زائد کی  مالیت کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 18ہزار500روپے ہوگی، 48907 روپے سے زائد  اور   69867 روپے تک کی  مالیت کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10 ہزار 500 روپے ہو گی۔ نئی قیمت کے مطابق 27947 روپے سے زائد لیکن 48907روپے سے کم مالیت کے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی  3600روپے ہوگی۔ نئی قیمتوں کے مطابق 13973 روپے مالیت سے زائد  اور  27947روپے تک کی  مالیت کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10فیصد سے تبدیل کر کے2700روپے کر دی گئی ہے۔ تیرہ ہزار 973 روپے مالیت سے کم کے موبائل فون پر ریگولیٹری ڈیوٹی  250 روپے سے بڑھاکر 1800  روپے  مقرر کی گئی ہے  جبکہ 4192 روپے تک  کی  مالیت تک کے موبائل فون پر 150روپے سیلز ٹیکس اور70روپے وڈ ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔