Friday, May 17, 2024

در والا میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ،مفت ادویات دیں

در والا میں پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ،مفت ادویات دیں
December 15, 2019
اسلام آباد ( 92نیوز) پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام اسلام آباد کے نواحی علاقے در والا میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں  ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات دیں۔ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ پنجاب رینجرز ملک میں امن اومان کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں پیش پیش ہے ، اسی سلسلے میں  ‎اسلام آباد کے نواحی علاقے دروالا میں پنجاب رینجرز نے غریب اور نادار افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا تو غریب اورنادار مریضوں کی بڑی تعداد علاج معالجے کےلیے پہنچی، شہریوں نے پنجاب رینجرز  کے اقدام کوسراہا۔ ‎رینجرز کے میڈیکل کیمپ میں   200 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ، ڈاکٹرز کا کہنا تھا میڈیکل کیمپ کا مقصد پسماندہ علاقوں تک علاج کی سہولیات پہنچانا ہے۔ ‎فری میڈیکل کیمپ میں آئے بچوں کو پنجاب رینجرز کی طرف سے کھلونے اور تحائف بھی دیے گئے۔