Wednesday, April 24, 2024

دبئی کے فرمانروا محمد بن راشد المختوم کے تین صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ‏

دبئی کے فرمانروا  محمد بن راشد المختوم کے تین صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ‏
May 21, 2019
دبئی ( 92 نیوز) دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المختوم کے تین صاحبزادے رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے، شیخ راشد نے نظم کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے فرمانروا  شیخ  محمد بن راشد المختوم کے بیٹوں شیخ ہمدان بن محمد، شیخ مختوم بن محمد اور شیخ احمد بن محمد کی ایک ہی دن میں شادی ہو گئی۔ تینوں سگے بھائی ہیں،تقریب کا انعقاد اسلامی طریقے سے کیا گیا۔ شیخ  محمد بن راشد  نے اپنے بیٹوں کی شادی پرخوشی کا اظہار سوشل میڈیا پر ایک نظم شیئر کر کے کیا، اپنے تینوں بیٹوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں یاد دہانی کرائی کہ انہیں کیسے پالا پوسا گیا ہے اور کتنی راتیں انہوں نے انکی فکر میں گزاری ہے، اور جو پہلی چیز انہیں سکھائی ہے وہ وطن سے محبت ہے۔