Thursday, April 25, 2024

دبئی کے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک

دبئی کے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک
December 18, 2019
دبئی (92 نیوز) دبئی کے اسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے پرویزمشرف سے پارٹی عہدیداران اور دیگر کو ملنے سے روک دیا۔ پرویز مشرف عرصہ دراز سے علیل اور دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ پرویز مشرف کی چند روز قبل اسپتال میں زیر علاج کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا سنائی ہے جس پر آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف قریبی ساتھیوں قانونی ٹیم کی مشاورت سے اپیل کریں گے۔ ادھر میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے پرویزمشرف سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ حیدرعباس رضوی نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پرویزمشرف کو فیصلے کے حوالے سے  حمایت کا یقین دلایا۔ پرویزمشرف باہمت دکھائی دیئے،ہم سمجھتے ہیں فیصلے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔