Thursday, April 18, 2024

دبئی : کھلونا پستول سے منی ایکسچینج لوٹنے والے چھے ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

دبئی : کھلونا پستول سے منی ایکسچینج لوٹنے والے چھے ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
December 18, 2015
دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں دن دیہاڑے منی ایکسچینج کولوٹنے والے چھے ڈاکوؤں کوپولیس نے گرفتارکرلیا ڈاکوؤں کی دبئی سے فرارہونے کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی جبکہ انہوں نے یہ کارروائی کھلوناپستول کاسہارالے کرڈالی  گرفتار ڈاکوؤں  کا تعلق مشرقی یورپ سے بتایاگیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کہتے ہیں کہ برے کام کابراانجام ہوتا ہے لیکن دبئی میں منی ایکسچینج کاصفایاکرنے والے ڈاکو  قانون کے شکنجے میں جکڑے گے تو یہ یقین ہوگیا ۔ اتوارکے روزدبئی کے علاقے کرامامیں چھ ڈاکوؤں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ منی ایکسچینج کاصفایاکردیا چارڈاکومنی ایکسچینج میں گھسے اورعملے کے تین ارکان اورگارڈکو کھلونا پستول سے ہراساں کرتے ہوئے سات لاکھ درہم کی رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ ڈاکوؤں کے ہاتھ میں ایسی صفائی تھی کہ صرف تین منٹ میں  خطیررقم  سمیٹ  کربھاگ نکلےاس دوران ایک ڈاکوگاڑی میں بیٹھارہاجبکہ دوسرامنی ایکسچینج کے باہر پہرہ دیتا رہا۔ دبئی پولیس ڈاکووؤں سے بھی دوہاتھ آگے نکلی ، ڈکیتی کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے ملکی سرحدیں سیل کردیں اورہوائی اڈوں پربھی کڑی نگرانی شروع کردی پولیس نے پہلے ڈاکوکودبئی چھوڑنے سے پہلے ہی دھرلیا۔ بس پھرکیاتھا کڑی سے کڑی ملتی گئی اورچھے کے چھے ڈاکوگرفتارہوگئے جبکہ پولیس نے لوٹے گئے سات لاکھ درہم  بھی برآمدکرلیے پولیس کاکہناہےکہ ڈاکوؤں کاتعلق مشرقی یورپ سے ہے  اس بارے میں مزیدتحقیقات جاری ہیں۔