Saturday, April 20, 2024

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی ٹیم 482رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی ٹیم 482رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
October 8, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) دبئی میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز جاری ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ کادوسرے روز پاکستان کی تمام ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ حارث سہیل نے نے  آسٹریلین باؤلرز کی خوب درگت بنائی  اور 110 رنز  بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ۔ اسد شفیق نے بھی 80 رنز بنا کر آسٹریلیا کو مشکل ہدف  دینے میں مدد بہم پہنچائی ۔ محمد عباس   اور  بابر اعظم قوم کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے   جبکہ کپتان سرفراز بھی دھوکہ دے گئے ۔ محمد عباس نے 1 ، بابر اعظم نے 4 رنز بنائے ، سرفراز احمد 15رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔بلال آصف 12 اور یاسر شاہ 3رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ گزشتہ روز اوپنر امام الحق اور  پروفیسر محمد حفیظ نے آسٹریلین باؤلرز کا خوب امتحان لیا  تھا ، دونوں کے مابین 205 رنز کی شراکت داری ہوئی تھی ۔ محمد حفیظ 126 جبکہ امام الحق 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3 ،ناتھن لیون نے 2 ، مچل سٹارک ،جان ہیلنڈ ، مارنس  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے ہیں ۔