Tuesday, April 23, 2024

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی ٹیم 482رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ‏

دبئی ٹیسٹ کا دوسرا روز،پاکستان کی ٹیم 482رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ‏
October 8, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) دبئی میں پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کرکٹ سیریز جاری ہے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ کادوسرا روز   بھی پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا ، بلےبازوں نے  آسٹریلین باؤلرز کی خوب درگت بنائی ۔ حارث سہیل بھی اوپنر ز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شاندار انداز میں کھیلے  اور سینچری بنائی جب کہ اسد شفیق 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ بابر اعظم اور محمد عباس امیدوں پر پورا نہ اتر سکے ، محمد عباس ایک جبکہ بابر اعظم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے روز  کے کھیل کے دوران  پاکستان نے 465کا ہندسہ عبور کر لیاجبکہ بیٹنگ اب بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز اوپنر امام الحق اور  پروفیسر محمد حفیظ نے آسٹریلین باؤلرز کا خوب امتحان لیا ، دونوں کے مابین 205 رنز کی شراکت داری ہوئی تھی ۔ محمد حفیظ 126 جبکہ امام الحق 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے ۔