Friday, March 29, 2024

دبئی ٹیسٹ ، پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے آٹھ کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

دبئی ٹیسٹ ، پاکستانی اسپنر یاسر شاہ نے آٹھ کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
November 27, 2018
دبئی (92 نیوز) دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف تباہ کن باؤلنگ  ہوئی۔ قومی اسپنر نے کیوی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اسٹار اسپنر نے آٹھ کیویز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاسر شاہ نے کیوی بیٹسمینوں کو اپنی اسپن سے خوب تگنی کا ناچ نچایا اور جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ یاسر شاہ  نے یو اے  ای میں 100 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ اسٹاراسپنر یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں بہترین باؤلنگ  کروانے والوں  باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے اور ایک دن میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔