Friday, April 26, 2024

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے مصباح کی سنچری کی بدولت 282 رنز بنا لیے

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے مصباح کی سنچری کی بدولت 282 رنز بنا لیے
October 22, 2015
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل دو سو بیاسی رنز چار کھلاڑی آوٹ پر ختم ہو گیا۔ کھیل ختم ہونے سے قبل کپتان مصباح الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی جبکہ ٹیسٹ کیرئیر کی نویں سنچری بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز شان مسعود اور محمد حفیظ نے اکیاون رنز کی شراکت کی۔ حفیظ انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شان مسعود نے چون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شعیب ملک اس میچ میں لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف دو رنز بنا کر اسٹوکس کی گیند پر بیئر اسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان یونس خان کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ سینئر بلے باز چھپن رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن، ووڈز، اسٹوکس اور معین علی نے ایک‘ ایک وکٹ حاصل کی۔