Friday, April 26, 2024

دبئی ٹیسٹ ، پاکستان نے 350 کا ہندسہ عبور کر لیا

دبئی ٹیسٹ ، پاکستان نے 350 کا ہندسہ عبور کر لیا
November 25, 2018
ابو ظہبی (92 نیوز) پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کا محتاط کھیل جاری ہے۔ پاکستان نے 350 کا ہندسہ عبور کر لیا ۔ بابراعظم نے  کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کر لی۔ حارث سہیل نے 147 رنز بنائے ۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان ڈیڑھ سو رنز سے زائد کی شراکت داری بن گئی۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چار وکٹوں پر 207 رنز بنا لیے۔ اظہر علی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے دو اور اعجاز پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد حفیظ اور امام الحق 9،9 رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بنے ۔ مشکل صورتحال میں اظہرعلی اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ اسد شفیق بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 12 رنز ہی بنا سکے ۔