Friday, March 29, 2024

دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 131 رنز بنا لیے

دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 131 رنز بنا لیے
November 27, 2018
دبئی (92 نیوز) دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 131 رنز بنا لیے۔ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن یاسر شاہ کی گھومتی گیندوں کے سامنے  ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ کیویز نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز سے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا اور چھبیس رنز اضافے کیساتھ 50 کے مجموعی اسکور پر جیت راول 31 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ یاسرشاہ کی جادوئی گیندوں کے سامنے نیوزی لینڈ بلے باز بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 90 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول 31 اور کپتان ولیمسن 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سرفراز الیون کی جانب سے یاسر شاہ نے آٹھ کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فالو آن کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دوبارہ بیٹنگ  کروانے کا فیصلہ کیا۔ بلیک کیپس کی جانب سے راس ٹیلر 49 اور ٹام لیتھم 44 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ دوسری اننگز میں بھی دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے لیے مزید 197 رنز درکا ہیں۔