Friday, April 19, 2024

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری
October 7, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دبئی میں جاری ہے ، ٹاس جیت کر کینگروز کے خلاف قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلال آصف ڈیبیو کررہے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں حفیظ اور وہاب کا کم بیک ہوا ہے۔ پہلا سیشن ٹیم کے لیے اہم ہے۔ قبل ازیں  دبئی میں قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کیلئے مشقیں کیں۔ ایشیا کپ میں  ناقص کارکردگی دکھانے والے  قومی کھلاڑیوں نے  پریکٹس سیشن میں خامیوں پر قابو پانے کے لیے  خوب جان ماری۔ دوسری جانب دبئی ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا  لگ گیا ، شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے ۔ دبئی  میں ٹیسٹ سیریز کی  ٹرافی کی رونمائی  بھی کی گئی ،قومی کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ایشیا کپ ماضی کا حصہ بن چکا ہے ،بلے بازوں کو اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی ۔ پاکستانی ٹیم کے پاس رینکنگ بہتر کرنے کا نادر موقع  ہے ، پاکستان دو صفر سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو سری لنکا سے چھٹی پوزیشن چھین لے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔