Friday, April 19, 2024

دبئی ٹیسٹ ، شاہینوں نے دو وکٹوں پر سو رنز بنا لئے

دبئی ٹیسٹ ، شاہینوں نے دو وکٹوں پر سو رنز بنا لئے
November 24, 2018
ابوظہبی ( 92 نیوز) دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مایوس کن آغاز کے بعد شاہینوں کی سنبھل کر بلے بازی جاری ہے۔ شاہینوں نے دو وکٹوں پر سو رنز بنا لئے۔ اظہر علی  کی نصف سنچری ہو گئی ، حارث سہیل بھی کریز پر موجود ہیں۔ اوپنرز امام الحق اور محمد حفیظ نو، نو رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاہین شکست کا بدلہ چکا کر سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں  نیوزی لینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ شاہین کیویز پر پلٹ کر وار کرنے کےلیے تیار ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں بلیک کیپس نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دی تھی۔ 176 رنز کے آسان ہدف میں پاکستان کی پوری ٹیم 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بلے بازوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ نے باؤلرز کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا۔ دوسرے میچ میں کامیابی کیلئے امام الحق، اسد شفیق، اظہر علی،بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔