Friday, April 26, 2024

دبئی، نیو اپاسٹالک چرچ گلف ریجن کے زیر اہتمام کرسمس 2017 کی تقریب کا انعقاد

دبئی، نیو اپاسٹالک چرچ گلف ریجن کے زیر اہتمام کرسمس 2017 کی تقریب کا انعقاد
December 22, 2017

دبئی (92 نیوز) دبئی میں نیو اپاسٹالک چرچ گلف ریجن کے زیر اہتمام کرسمس دو ہزار سترہ کی سب سے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی مسیحی برداری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کرسمس کی مرکزی تقریب یو اے ای میں مقیم پاکستانی مسیحی برداری کے لیے مذہبی جوش و جذبے کا باعث بن گئی۔
خصوصی دعوت پر قونصل جنرل آف پاکستان دبئی اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب میں مذہبی اور حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے حوالے سے خصوصی نغمے گائے گئے۔
خصوصی دعا کے دوران حاضرین نے ہاتھ پھیلا کر دعائیں مانگی اور کرسمس کی خوشی منائی۔
اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان سید جاوید حسن نے کہا کہ خوشیوں کے لمحات مسیحی بھائیوں کے ساتھ منا کراطمینان کا احساس ہو رہا ہے۔
تقریب کے روح رواں جون قادر نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے کرسچن برداری کو بہت دکھ دیا ہے لیکن وہ دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں۔
شرکا نے کہا کہ خوشیوں کے اس مبارک موقع پر وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بیرون ممالک وطن کی سربلندی کیلئے وہ سب متحد ہیں۔