Sunday, May 5, 2024

دبئی میں41 ویں گیٹِکس نمائش کا آغاز ہوگیا

دبئی میں41 ویں گیٹِکس نمائش کا آغاز ہوگیا
October 24, 2019
دبئی (92 نیوز) دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں 41 ویں گیٹِکس نمائش کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے 45 سو کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کو دیکھنے کیلئے نمائش کا رخ کر رہی ہے۔ گیٹِکس نمائش میں کوئی فلائنگ بائیک کی ٹرائی لیتے دکھائی دیتا ہے، تو وہیں ورچوئل ریئلٹی گیمز کے دیوانے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس بار ایونٹ میں فائیو جی کی خوب دھوم مچی نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کو مزید وسعت مل رہی ہے۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ رواں سال گیٹِکس نمائش میں ڈیرھ لاکھ افراد کی آمد کی توقع ہے۔