Thursday, May 9, 2024

دبئی میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفرید ی اور زرین خان کی تصاویر وائرل ہو گئیں

دبئی میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفرید ی اور زرین خان کی تصاویر وائرل ہو گئیں
October 5, 2017

دبئی (92 نیوز) ریٹائرمنٹ کے باوجود شاہد آفریدی کے آج بھی دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔ دبئی میں سجائی گئی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں کے ہمراہ پاکستان کے ممتاز اداکار بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر لوگوں نے دیگر شخصیات کو کوئی لفٹ نہیں کرائی اور بوم بوم کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کر دیں۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے بھی لالہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔