Wednesday, April 24, 2024

دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کا تڑکا

دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کا تڑکا
November 23, 2017

دبئی (92 نیوز) دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں بالی وڈ کا تڑکا لگا۔ اداکار سنیل شیٹھی اور روینہ ٹنڈن نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
دبئی میں کیفے اور ہوٹل کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ستاروں نے شرکت کی۔ ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی اور اداکارہ روینہ ٹنڈن کے علاوہ ماڈل و اداکار شاور علی اور بالی وڈ ہدایتکارہ فوزیہ عرش شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سنیل شیٹھی نے اپنے آٗئندہ والے پراجیکٹس کے بارے میں بتایا جبکہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ ابھی کوئی فلم نہیں کر رہی لیکن کوئی اچھا پراجیکٹ ملا تو ضرور کریں گی۔
ہدایتکارہ و پروڈیوسر فوزیہ عرشی نے پاکستانی مصنفہ حسینہ معین کے ناولز پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنی دیول کی فلم پروڈیوس کر رہی ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔