Wednesday, April 24, 2024

دبئی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی کا جائزہ، وزرا کے قلمدان تبدیل، قائم علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ برقرار

دبئی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال، حکومتی کارکردگی کا جائزہ، وزرا کے قلمدان تبدیل، قائم علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ برقرار
July 22, 2015
دبئی (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوتبدیل نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ کئی وزارتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔ دبئی میں پیپلزپارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوا جس میں آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر عبدالرحمٰن ملک اور سندھ کے وزرا شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ اور ان پرعملدآمد کے حوالے سے غور کیا گیا جبکہ سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا مگر صوبائی کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران سندھ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔