Friday, April 26, 2024

دبئی میں پاکستانیوں کیلئے سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ، چوکوں چھکوں کی بہار

دبئی میں پاکستانیوں کیلئے سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ، چوکوں چھکوں کی بہار
February 18, 2020
دبئی (92 نیوز) دبئی میں چوکوں چھکوں کی بہار،’’ پاکستان ایسو سی ایشن دبئی ‘‘ کی جانب سے سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی۔ شاندار مقابلے دیکھنے میں آئے۔ کرکٹ نے پاکستانیوں کے اکٹھے ہونے کا انتظام کیا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے سجائے گئے کرکٹ میلے میں سب نے خوب جم کر کھیلا۔ پیڈ اسپورٹس کے زیر انتظام 13 اور 14 فروری کو سوپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 20 ٹیموں نے شرکت کی۔ کرکٹ میلے میں چوکوں چھکوں کا دور بھی خوب چلا۔ ہر اننگز صرف 4 اوورز پر مشتمل تھی۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ تاہم ’’شاہین الیون‘‘ نے تمام ٹیموں کو آؤٹ کلاس کر کے ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ جی ایچ کے پراپرٹیز کی ٹیم رنر اپ ٹھہری۔ پاکستان ایسو سی ایشن دبئی ، سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ ، انعقاد ، دبئی ، 92 نیوز پیڈ کے سپورٹس ڈائریکٹر محمد ابو بکر نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد پاکستانی کمیونیٹی کو آپس میں اور کمیونیٹی سینٹر کے ساتھ جوڑنا ہے۔ پیڈ کے جنرل سیکرٹری سہیل اشرف نے ٹورنامنٹ کو ایک کامیاب ایونٹ قرار دیا۔ ایونٹ کےاختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔