Sunday, May 19, 2024

دبئی میں ملائیشین فیشن ڈیزائنرز کی خوب پذیرائی

دبئی میں ملائیشین فیشن ڈیزائنرز کی خوب پذیرائی
September 24, 2017

دبئی (92 نیوز) دبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں فیشن نمائش نے شرکا کے دل جیت لئے ۔

 دبئی میں سجی مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ملائیشین فیشن ڈیزائنرز اور آرٹیفشل جیولری میکرز کی نمائش منعقد ہوئی ۔ جس میں عرب امارات اور ملائیشیا کے تاجروں نے اپنے اپنے سٹال سجائے۔

دبئی کے شہریوں نے ملائیشیا کی فیشن انڈسٹری اور جیولری کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ملائیشیا کے فوڈ اسٹال میں بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور روایتی کھانوں کی تعریف کی۔

 اس موقع پر بھارتی اور پاکستانی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔ ملائیشین جیولری اور ڈریسز خرید کر شوہروں کی جیب کو خوب ہلکا کیا ۔

نمائش میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت پر منتظمین بھی مطمئن دکھائی دیئے ۔