Wednesday, April 24, 2024

دبئی میں سرمایہ کاری، پاکستانی تیسرے نمبر پر، سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا دستاویزی ثبوت آج شب پروگرام مقابل میں پیش کرینگے

دبئی میں سرمایہ کاری، پاکستانی تیسرے نمبر پر، سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا دستاویزی ثبوت آج شب پروگرام مقابل میں پیش کرینگے
May 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کرنے میں تیسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں دو کھرب چالیس ارب روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا پاکستان سے اربوں روپے  دبئی لے جانے  والوں کے بارے میں دستاویزی ثبوت آج شب پروگرام  مقابل میں پیش کریں گے۔ دو ہزار دو میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے فری ہولڈ زون بنانے کے بعد عرب امارات پسندیدہ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کے طور پر ابھری۔ دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں میں بھارتی سرمایہ کار سرِفہرست ہیں۔ بھارتیوں نے دو ہزار پندرہ میں دبئی میں ہونے والی مجموعی ایک سو پینتیس ارب درہم کی سرمایہ کاری میں سے بیس ارب درہم کا سرمایہ لگایا تھا۔ برطانوی سرمایہ کاروں نے دس اعشاریہ آٹھ ارب درہم کا سرمایہ لگایا۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کا نمبر تیسرا ہے جنہوں نے آٹھ اعشاریہ چار ارب درہم لگائے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً دو کھرب چالیس ارب روپے بنتی ہے۔ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایرانیوں کی سرمایہ کاری چار اعشاریہ چھے ارب درہم ہے۔