Tuesday, May 21, 2024

دبئی میں سالانہ ایسپائر ورلڈ ہائی ٹیک ایڈوانٹچز سمٹ ، آیما بیگ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی میں سالانہ ایسپائر ورلڈ ہائی ٹیک ایڈوانٹچز سمٹ ، آیما بیگ کو ایوارڈ سے نوازا گیا
July 3, 2019
دبئی ( 92 نیوز ) دبئی میں سالانہ ایسپائر ورلڈ ہائی ٹیک ایڈوانٹجز سمٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں  معروف گلوکارہ آیما بیگ اور یو اے ای میں مقیم  پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید کو خصوصی ویمن ایسپائرنگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسپائر ورلڈ کی جانب سے پاکستان کی صفہ اول کی گلوکارہ آیما بیگ اور یو اے ای میں مقیم معروف  پاکستانی سونیا مجید کو خصوصی ویمن ایسپائرنگ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر 92 نیوز سے گفتگو میں  آیما بیگ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ،اپنے نئے گانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ اُن کے فینز کیلئے سرپرائز ہوگا۔ اقوام متحدہ کی خیر سگالی سیفر اور یو اے ای میں مقیم معروف گلوکار سونیا مجید نے اپنے آنے والے البم پر بات کی اور ایوارڈ ملنے پر ایسپائر ورلڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں آیما بیگ نے ایوارڈ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مشہور گانے ملنگ اور بازی کے بول سنا کر خوب داد وصول کی۔